قلات، کیسکو کا آپریشن، درجنوں غیر قانونی کنکشن منقطع و جرمانہ
قلات:قلات سٹی میں کیسکو کا گرینڈ آپریشن،درجنوں غیر قانونی کنکشن منقطع،سینکڑوں صا رفین کو جرمانہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایکسین کیسکو قلات حاجی عبدالقیوم بنگلزئی کے خصوصی ائدیت پر ایس ڈی او محمد عیسی جان بنگلزئی کے نگرانی میں سٹی ایریا ڈی سی او انچارج حاجی ماجد عقیل لائن سپریڈنٹ میر محمد اکبر رودینی اور اس کے پورے ٹیم نے سٹی فیڈرو پر غیر قانونی کنکشن اور کنڈا سسٹم تارہوں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کردیا سٹی ایریا کے مختلف کلیوں غمگزار غریب آباد گیاوان میں غیر قانونی کنکشن اور کنڈا سسٹم تاریں اتار لی اس دوران ایس ڈی او اور لائن انچارج حاجی ماجد عقیل نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب سٹی فیڈر پر غیر قانونی کنکشن اور کنڈا سسٹم تاروں کے خلاف آپریشن شروع کیا ہیں بہت جلد ان کنکشنوں سے سٹی فیڈرز کو صاف کرینگے انہوں نے کہا کہ کنزمر غیر قانونی کنکشنز اور کنڈا سسٹم تاریں نہ لگاے اور اپنے لیے قانونی کنکشنز لگاے اور اپنے بل بروقت جمع کریں انہوں نے کہا کہ اگر ان کاٹ شدہ غیر قانونی تاروں کو جو بھی واپس لگانے کی کوشش کی تو اس پر ایف آئی آر درج کرینگے بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی جن کی زمہ داری وہ خود ہونگے۔


