ٹی ایل پی نے رویہ نہ بدلہ تو نتائج اچھے نہیں ہونگے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(انتخاب نیوز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ایل پی کا رویہ بہت افسوسناک ہے، انکے تمام مطالبات مان لئے برطانیوی سفیر کو نکالنے والا مطالبہ نہیں مان سکتے، ایسا کرنے سے ملک پر بین القوامی پابندیاں لگ سکتی ہیں، جو کہ نہ ٹی ایل پی کے اور نہ ملک کے عوام کیلئے حق میں بہتر ہیں،ٹی ایل پی کا ایجنڈا کچھ اور ہے، ٹی ایل پی کے احتجاج میں اسلحہ سے فائرنگ کر کے تین پولیس اہلکاروں کو جاں بحق کیا ہے، ہم نے ان سے رات میں بھی مذاکرات کئے اور صبح بھی کئے مگر وہ ماننے کو تیار نہیں،انہوں نے مزید تنبیہ کی کہ میں اب بھی کہہ رہا ہوں واپس چلے جائیں تو اچھا ہے، بعد ازاں نوٹس وزیراعظم نے لیتے ہوئے تمام مطالبات منسوخ کر دیئے ہیں، اور ان سے سخت سے سخت طریقے سے نمٹنے کے احکامات جاری کئے ہیں، پورے پنجاب صوبے کا اختیار60دن کیلئے رینجرز کے حوالے کر دیا ہے، جس پر آئی جی پنجاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے عوام کو ہر صورت تحفظ فراہم کریں گے، ہم اس ٹولے کو اپنی مرضی نہیں کرنے دینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں