بلوچستان بھر میں کشمیرپر بھارتی قبضے کیخلاف یوم سیاہ منایا گیا
کوئٹہ+اندرون بلوچستان+خ ن +نامہ نگاران+ ایجنسیاں، کشمیر پر بھارت کے قبضے کے 72برس مکمل ہونے پر ملک کے دیگر صوبوں کی طرح بلوچستان میں یوم سیاہ منایا گیا، اس موقع پر ریلیاں اور اجتماعات منعقد کئے گئے، اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ جب کشمیریوں کو حق خود ارادیت نہیں ملتا خطے میں امن ممکن نہیں،کوئٹہ۔ملک بھر کی طرح کوئٹہ میں بھی کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی افواج کے مقبوضہ جموں کشمیر پر ناجائز قبضے کی مذمت کیلئے بلیک ڈے بھرپور طریقے سے منایا گیا کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ کے زیر قیادت گورنر ہاؤس کوئٹہ سے ریلی کا اہتمام کیا گیا ضلعی محکموں کے آفیسران، طلباء اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی واک کے شرکاء نے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی فورسز کے مقبوضہ جمو ں وکشمیر پر ناجائز قبضے کے خلاف پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے اس موقع پر کمشنر کوئٹہ ڈویڑن سہیل الرحمن بلوچ کا کہنا تھا کہ 27اکتوبر برصغیر کے مسلمانوں کے تاریخی تناظر میں ایک سیاہ دن ہے اس روز بھارتی افواج نے کشمیری بھائیوں کے بنیادی حقوق کیساتھ ساتھ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں و کشمیر پر ناجائز قبضہ کیا انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام 74سال سے اس ظلم و بربریت سے ا?زادی حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہے ا?ج کے دن ہم کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور بھارتی افواج کے ناجائز قبضے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں کمشنر کوئٹہ ڈویڑن نے مزید کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کی ا?زادی پر غاصبانہ قبضہ اقوام متحدہ کی قرار داد کی مسلسل خلاف ورزی، انسانی حقوق کی پامالی اور مقبوضہ کشمیر کے بہن بھائیوں کے حق خود ارادیت کی سلبی پر بھارت کا اصل چہرہ اقوام متحدہ اور عالمی برادی کو دکھانے کیلئے بلوچستان حکومت اور عوام پرعزم ہیں اور ا?زادی کی جنگ میں ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں واک کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی اور کشمیرکی آزادی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی27نومبر یوم سیاہ کشمیر کی مناسبت سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر ریلی نکالی گئی، ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی ڈی سی آفس سے نکل کر مین آر سی ڈی روڈ سے علامہ دین پوری لائبریری پر اختتام پذیر ہوئی، ریلی کی قیادت کمشنر قلات ڈویڑن بشیر احمد خان بازئی کررہے تھے، جس میں خضدار کے سیاسی سماجی کارکنان، تاجر برادری، طلباء سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں شرکت کی۔ یوم سیاہ کشمیر ریلی میں شرکاء ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم اور کشمیر پرچم تھے شرکاء کے بازوں پر سیاہ پٹی بندھی ہوئی تھی، انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و ستم کے خلاف نعرے بازی کی، شرکاء نے بھارتی ظلم و جبر کے خلاف بھی بینرز اٹھا رکھے تھے جن میں مذمتی نعرے درج تھے ڈیرہ اللہ یار میں ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام کشمیر میں بھارتی جارحیت کیخلاف یوم سیاہ منایا گیا ڈپٹی کمشنر رزاق خان خجک کی قیادت میں احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی ڈپٹی کمشنر دفتر سے نکالی گئی ریلی میں ڈپٹی کمشنر جعفرآباد رزاق خان خجک، ناظم صحت ڈاکٹر قدرت اللہ جمالی، ڈی ایس ایم شاہجہان مینگل، ناظم تعلیم فیض اللہ کاکڑ، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نعمت اللہ کھوسہ، نائب تحصیلدار محمد ظریف گولہ، قانونگو حاجی عبدالغنی چاچڑ، ڈی ایس او عاشق علی چنہ، سپرنٹنڈنٹ بابو عبدالصمد کھوسہ، پٹواری فخرالدین عمرانی سمیت دیگر افسران عملہ طلبہ شہری تاجر اور سول سوسائٹی کے نمائندے بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر شریک ہوئے ریلی کے شرکاء فلک شگاف نعرے بازی کرتے ہوئے گھنٹہ گھر چوک۔ ملک بھر کی طرح ضلع کچھی انتظامیہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کچھی اصغر شہباز رند کی قیادت میں کشمیر کی حمایت میں اور 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہوئے ریلی نکالی گئی اس موقع پر ضلع کچھی کے تمام لائن ڈیپارٹمنٹ افسران نے بھی شرکت کی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کچھی اصغر شہباز رند نے کہا ہے کہ آج ہی کے دن جابر ہندوستان نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی مخالفت کرتے ہوئے کشمیریوں پر اپنا قبضہ جما لیا اور آج تک لاکھوں بے گناہ کشمیریوں کو شہید کرکے ماؤں کے کوکھ اجاڑ دیے یوم سیاہ کی مناسبت سے ملک بھر کی طرح ضلع ژوب میں بھی ڈپٹی کمشنر شہک بلوچ کی قیادت میں کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں اسسٹنٹ کمشنر روحانہ گل کاکڑ،جاراللہ کاکڑ اور مختلف ڈپارٹمنٹ کے افیسران کے علاوہ نمبر ون سکول کے طلبہ و اساتذہ اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔ ریلی کے شرکاء نے مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اور ہندوستان کے غیر قانونی غاصب اور قابض افواج کی بربریت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے مختلف نعروں پر درج شدہ بینرز اور پینا فلیکس اٹھائے تھے اور جگہ جگہ کشمیر کے پرچم لہرائے گئے۔ ریلی کلچرل ہال سے نکالی گئی جو کہ شہر کے مختلف شاہراہوں پر مارچ کرتی ہوئی آخر میں ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے اختتام پذیر ہوئی۔
27 اکتوبر ہمارے لئے ایک سیاہ دن ہے 74 سال قبل آج ہی کے دن بھارت نے کشمیری عوام پر ناجائز قبضہ کرکے کشمیری عوام پر ظلم ستم کیا جارہا ہے،ڈپٹی کمشنر چاغی،ایس پی چاغی تفصیلات کے مطابق 27 اکتوبر کشمیری عوام کے ساتھ بھارتی قبضہ گیری کے خلاف دنیا بھر میں کشمیری عوام یوم سیاہ کے طور پر منارہے ہیں ڈپٹی کمشنر چاغی شفقت انور شاہوانی، ایس پی چاغی محمد انور بادینی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر پاکستان کا شہ رگ ہے پاکستانیوں کوکسی صورت میں ہم اپنی کمشیری بہن بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑینگے ملک بھر کی طرح سوراب میں بھی ڈپٹی کمشنر جلال الدین خان کاکڑ کی سربراہی میں مظلوم کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی اور مظاہرہ کیا گیا، محکمہ تعلیم کی جانب سے نکالی گئی ریلی ڈی سی آفس سے برآمد ہوئی جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر وجلال الدین خان کاکڑ،ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن قلات محمد بلال بڑیچ ڈی پی او سوراب عبدالوہاب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سوراب شیراحمد سمالانی اسسٹنٹ کمشنر سوراب محمد اسماعیل مینگل کررہے تھے، ریلی میں سرکاری محکموں کے ضلعی آفیسران ڈی ڈی او نوراحمد رودینی چیف آفیسر میونسپل منظور احمد سب انجینئر بی اینڈ آر شعیب بلوچ فریداکبر نصیب زہری پریس کلب کے صدر شبیر احمد لہڑی جنرل سیکریٹری اسماعیل رودینی ایس ایچ او یونس لانگو حفیظ شاکر مختلف اسکولوں کے ہیڈز،قبائلی عمائدین اسکولوں کے بچے اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پنجگور میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے حوالے سے ریلی اور سمینار بھارتی مظالم کے خلاف بلیک ڈے منایاگیا۔تفصیلات کے مطابق پنجگور میں ضلعی انتظامیہ کے توسط سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف ایک ریلی ڈی سی آفس سے نکالی گئی جو جاوید چوک پر اکراختتام پزیرا ہوئی ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر پنجگور امجد حسین سومرو نے کی ریلی میں ایجوکیشن آفیسران اے ڈی او محمد جان بلوچ محمد علی رسالدار میجر صابر علی گچکی سمیت طلباء اور عام شہریوں نے کی شرکت کی جس کے بعد ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں کشمیر کے حوالے سے ایک سمینار کا بھیانعقاد کیاگیا جس میں مقررین اور طلباء نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ بھارت کے جبری تسلط اب زیادہ دیر تک قائم نہیں رہ سکتا کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے اور کشمیری مسلمانوں کو حق خودارادیت ملنے تک ہم انکی سیاسی اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے اور ان پر بھارتی مظالم کی بھرپور مزمت کرتے ہیں انہوں نے عالمی اداروں سے کہا کہ وہ انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں پر بھارت سے قطع تعلق کریں اور کشمیری مسلمانوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کے لئے استصواب رائے کا حق دیں۔کشمیر پر بھارت کی غیرقانونی تسلط اور کشمیری مسلمانوں پر بھارتی فوج کی انسانیت سوز مظالم کے خلاف نوشکی میں یوم سیاہ منایا گیا ڈپٹی کمشنر آفس نوشکی سے ڈی سی نوشکی غلام جان مینگل کے سربراہی میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی جس میں ضلعی آفیسران مختلف سرکاری محکموں کے ملازمین اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ریلی کے شرکا مختلف شاہراہوں سے گزرتے ہوئے دوبارہ ڈی سی آفس پہنچ گئے جہاں ڈپٹی کمشنر نوشکی غلام جان مینگل نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر میں بھارتی مظالم روز بروز بڑھتی جارہی ہیں وہاں کے عوام پر عرصہ حیات تنگ کر دی گئی ہے کشمیری عوام بھارتی ظالم فوج کے ہاتھوں اپنی ہی سرزمین پر غلامانہ زندگی گزارنے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہیں اور انھیں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے عالمی برادری کشمیر میں قبضہ گیر بھارتی فوج کے مظالم کا نوٹس لیں۔


