جام کمال خان کی وزیراعلی سیکرٹریٹ کے افسران اور سٹاف سے الوداعی ملاقات،نیک تمناؤں کا اظہار
کوئٹہ:سابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی وزیراعلی سیکرٹریٹ کے افسران اور سٹاف سے الوداعی ملاقات وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے افسران اور دیگر سٹاف کی جانب سے جام کمال خان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو سابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے وزیراعلی سیکرٹریٹ کے افسران اور سٹاف سے وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں الوداعی ملاقات کی ملا قات میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے اعزاز میں پولیس کے خصوصی دستے کی جانب سے الوداعی سلامی اورپرنسپل سیکرٹری اور وزیراعلی سیکرٹریٹ کے سٹاف کی جانب سے سابق وزیر اعلی کو سوینئر اور روایتی قالین کا تحفہ دیا گیا۔ اس موقع پر سابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہاکہ آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں ہم نے کوشش کی کہ وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے امور کو احسن انداز میں چلایا جا سکے۔بعد ازاں سابق وزیراعلی جام کمال خان باقاعدہ طور پر وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ سے روانہ ہوگئے۔


