برطانیہ کا طبی سہولیات کی عدم دستیابی کا اعتراف کرلی

برطانیہ میں پچھلے کچھ دنوں سے طبی عملے اور عام عوام کی جانب سے برطانوی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کہ حکومت طبی عملے کیلئے سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہے جس کی وجہ سے طبی عملہ خود کورونا وائرس سے غیر محفوظ ہے۔ محکمہ صحت کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم جائزہ لے رہے ہیں کہ سہولیات کی کمی کیسے واقع ہوئی۔ جبکہ حکومت نے سرکاری سطح پر اس بات کا اقرار کر لیا ہے کہ طبی عملے کیلئے سہولیات کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کو بہتر کرنے کیلئے کام جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں