جاں بحق اہلکاروں کے مجرموں کی حوالگی تک مذاکرات نہیں ہو سکتے، فوادچوہدری
اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فوادچوہدری نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیم کی طرف سے جاں بحق کیے گئے پولیس اہلکاروں کے مجرموں کی حوالگی تک مذاکرات نہیں ہو سکتے، بدقسمتی ہے کہ half baked intellechawls ایک کالعدم جماعت کی دہشت گردی کو سیاسی معاملہ جانتے ہیں۔جمعرات کووفاقی وزیر اطلاعات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں لکھا کہ واضع کر چکے ہیں جب تک کالعدم جماعت کے لوگ سڑکیں خالی نہیں کرتے اور پولیس کو شہید کرنیوالے مجرموں کو اداروں کے حوالے نہیں کیا جاتا کوئی مذاکرات نہیں ہو سکتے۔انہوں نے کہا کہ محبِ وطن لوگ اس احتجاج سے خود کو لاتعلق کریں، اپنے گھروں کو لوٹ جائیں اور ریاست کیخلاف دہشت گردی کا حصہ نہ بنیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں کا احتجاج اور کالعدم جماعتوں کے احتجاج میں فرق ہوتا ہے، ماضی میں پیشکش پارٹی، نون لیگ اورپی ٹی آئی نے سیاسی تحریکیں چلائیں،یہ تحریکیں مسلح نہیں تھیں، بدقسمتی ہے کہ baked intellechawalshalf ایک کالعدم جماعت کی دہشت گردی کو سیاسی معاملہ جانتے ہیں۔


