وزیراعلیٰ بلوچستان کی رکن صوبائی اسمبلی طارق مگسی سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی رکن صوبائی اسمبلی نوبزادہ طارق خان مگسی سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات پارٹی و سیاسی امور اور حکومت سازی سمیت دیگر معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے رکن صوبائی اسمبلی نوبزادہ طارق خان مگسی سے انکی رہائشگا ہ جا کر ملا قات کی ملا قات میں پارٹی و سیاسی امور اور حکومت سازی سمیت دیگر معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیااس موقع پر وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہاکہ بلوچستان کے عوام کی بلوچستان عوامی پارٹی اور نئی حکومت سے وابستہ امیدوں پر پورا اترا جائے گا تمام اہم صوبائی امور پر پارٹی رہنماؤں اور اتحادی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلیں گے جس پر اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیااس موقع پر ملاقات میں تمام امور کو باہمی مشاورت اور اتفاق رائے سے طے کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ ملاقات میں بی اے پی کے قائم مقام صدر میر ظہور ا حمد بلیدی اراکین صوبائی اسمبلی سردار عبدالرحمان کھیتران اور میر سلیم کھوسہ بھی موجود تھے۔


