بلو چستان،کورونا وائرس 4 کیسز رپورٹ، متاثرین کی تعداد 32264

کوئٹہ: بلو چستان میں کورونا وائرس کے4کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد متاثرین کی تعداد 32264ہو گئی۔ محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جا ری کر دہ رپورٹ کے مطابق صوبے کے5اضلا ع سے کورونا وائر س کے4کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد اب تک مجمو عی طوپر متاثرہ افراد کی تعداد32264ہو گئی ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے شکار ہو نے والے5مریض صحتیاب ہو ئے جس کے بعد صحتیاب ہو نے والوں کی تعداد 31804ہو گئی جبکہ صوبے میں کو روناوائرس کے فعال مریضوں کی تعداد104ہے جن میں 2ہسپتالوں میں زیر علا ج ہیں ان افراد میں سے2افراد کو ہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کو رونا وائرس کی پھیلاؤ کی شرع1.07فیصدریکارڈ کی گئی رپورٹ کے مطابق صوبے میں کو رونا وائرس کی372ٹیسٹ کئے گئے جن میں 4افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ 314فراد کے نتائج آنے با قی ہیں جبکہ صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے356اموات ہو چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں