گوادر کو تعلیمی حوالے سے مختلف چیلنجز کا سامنا ہے,بی ایس او

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن گوادر زون کا سینئر باڈی اجلاس زیر صدارت زونل صدر ابوبکر کلانچی منعقد ہوا۔ اجلاس کی کاروائی زون کے جنرل سیکریٹری سنیل بلوچ نے چلائی جبکہ اجلاس کے مہمان خاص مرکزی سینئر وائس چیئرمین اشرف بلوچ اور  اعزازی مہمان مرکزی کمیٹی کے رکن سید عدنان شاہ بلوچ تھے۔ اجلاس کا آغاز شہدائے بلوچستان کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی سے کہ گئی۔اجلاس میؐ بلوچستان کے تعلیمی مسائل، تنظیمی امور، مرکزی سرکیولر،خطے کہ صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل کے ایجنڈے زیر بحث رہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سینئر وائس چیئرمین اشرف بلوچ نے کہا کہ بلوچستان بالخصوص گوادر کو تعلیمی حوالے سے مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔ جامعہ تعلیمی منصوبہ بندی نہ ہونے کی وجہ سے بلوچستان میں نظام تعلیم زبوں حالی کا شکار ہے۔ اس کے باجود بلوچ نوجوان تعلیم کی جانب راغب ہوکر قومی سوال و شعوری سوچ کو پروان چھڑانے میں کردار اداکررہے ہیں۔ وقت کا تقاضا ہے کہ بلوچ طلباء اپنی صفوں میں طاقت پیدا کرکے ان مسائل کی بیخ کنی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ حکمرانوں نے بدنیتی کے تحت بلوچ سرزمین کو پسماندہ رکھنے کی کوشش کی ہے اور اب بھی ہمیں کسی خوش فہمی رہنے کے بجائے انتھک جدوجہد کی ضرورت ہے۔ مستقل مزاجی اور سیاسی سوچ کے ساتھ بلوچ نوجوان اپنی منزل کی طرف گامزن رہیں۔ کسی بھی قوم کی شعوری آبیاری کیلئے سیاسی سرکلنگ کا غیرمعمولی کردار ہے۔ موجودہ دور میں بلوچ طالبعلموں کو سیاسی سرکلنگ اور مطالعے سے ہم آہنگ ہونے کی ضرورت ہے۔اجلاس میں بات کرتے ہوئے مرکزی کمیٹی کے رکن سید عدنان شاہ و زونل عہدیداروں نے بلوچ طلباء کے تعلیمی مسائل پرگفتگو کی۔اجلاس میں گوادر زون کے زونل عہدیداروں اور اراکین نے علاقائی تعلیمی مسائل کے حوالے سے مرکز کو تفصیلی آگاہی دی اور فیصلے کیے گئے کہ اگر ضلع گوادر کے تعلیمی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل نہیں کیا گیا تو طلباء سے ملکر تعلیمی حقوق کیلئے ہرطرح کی سیاسی جدوجہد کا راستہ آزمایا جائے گا۔اجلاس میں موجودہ تنظیمی صورتحال اور سیاسی منظرنامے پر ممبران نے سنئروائس چئیرمین سے سوالات کیے جس کا انھوں تفصیلی جواب دیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں