بلو چستان،کو رونا وائرس کے 15نئے کیسز رپورٹ

کوئٹہ: بلو چستان میں کو رونا وائرس کے 15نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد32279ہو گئی۔ محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران صوبے کے6اضلاع سے کورونا وائر س کے 15نئے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد اب تک مجمو عی طورپر متاثرہ افراد کی تعداد 32279ہو گئی ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے 8افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 31810ہوگئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد113ہے جن میں سے2ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ان افراد میں سے2افراد کو ہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 2.98فیصد ریکارڈ کی گئی رپورٹ کے مطابق صوبے میں کو روناوائرس کے504ٹیسٹ کئے گئے جن میں 15افراد میں کو روناوائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ113افراد کے نتائج آنے با قی ہیں جبکہ صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے356اموات ہو چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں