نصیر آباد،کروڈوں کروپے کی گندم افغانستان اسمگل کرنے کی کو شش ناکام

نصیرآباد سے کروڑوں روپے کی گندم افغانستان اسمگل کرنے کوشیش ڈپٹی کمشنر نصیرآباد نے ناکام بنا دی اسمگلروں میں کھلبلی مچ گئی کروڑوں کی گندم پاسکو کے حوالے کردی گئی تفصیلات کے مطابق وزیراعلی بلوچستان نے بلوچستان میں گندم بحران پر قابو پانے کیلئے ضلع سے باہر گندم لے جانے پر پابندی لگادی ہے گزشتہ شب ڈپٹی کمشنر نصیرآباد حافظ محمد قاسم کاکٹر کو خفیہ اطلاع ملی کہ نصیرآباد سے درجنوں ٹرکوں کے ذریعے کروڑوں روپے کی گندم افغانستان اسمگل کرنے کی کوشیش کی جارہی ہے جس پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی غلام حسین بھنگر تحصیلدار ڈیرہ مراد جمالی بہادر خان کھوسہ کے ہمراہ کرتے ہوئے نصف درجن سے زائد ٹرکوں کو تحویل میں لیکر گندم اسمگل کرنے کی کوشیش کو ناکام بناتے ہوئے کروڑوں کی گندم پاسکو کے حوالے کردی گئی ہے جس سے اسمگلروں میں کھلبلی مچ گئی ہے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد حافظ محمد قاسم کاکٹر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلی بلوچستان نے بلوچستان میں گندم بحران پر قابو پانے کیلئے ضلع سے باہر گندم لے جانے پر پابندی لگادی ہے جس پر عملدر آمد کو یقینی بنایا جارہا ہے کسی کو بھی غیر قانونی طور پر گندم باہر لے جانے کی اجازت ہر گز نہیں ہو گی انہوں نے ہدایت کی کہ ضلع سے باہر لے جانے گندم پکڑی گئی تو ضبط کر لی جائے گی ڈرائیوروں اسمگلروں کے خلاف مقدمات درج کیئے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں