انقلاب ڈرامہ بازیوں سے نہیں قربانیوں سے آتا ہے، حافظ حمد اللہ

کوئٹہ:جمعیت علمااسلام کے مرکزی رہنماو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق سینیٹر مولاناحافظ حمداللہ نے کہاہے کہ انقلاب ڈرامہ بازیوں اور شوبازیوں سے نہیں قربانیوں سے آتا ہے ملک پر جھوٹوں اور چوروں کا سردار مسلط ہے حکمرانوں کااقتدار کے مدت سے جھوٹ اور وعدہ خلافیاں زیادہ ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ضلع خیرپور میں عظمت اسلام میں منعقدہ عظیم الشان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی کانفرنس سے جمعیت علما اسلام کے دیگر رہنماؤں اور مقامی علما کرام نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ اسلام کے بغیر ملک میں کوئی قانون قبول نہیں قرآن و سنت کے مطابق قانون سازی جمیت علما اسلام کا ہدف اور مقصد ہے آئین کے اسلامی دفعات اور ناموس رسالت کا قانون شیطانی قوتوں اور ان کے علمبرداروں کی آنکھوں کا خار ہے وہ چور دروازے سے ہزار کوشش کرے مگر جمیعت علمااسلام کے ہوتے ہوئے انکے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہوں گے انہوں نے کہاکہ ملک میں عالمی ایجنڈے پر عمل پیرا دین بیزار لادین قوتیں مدارس اور مساجد کو بدنام کرنے کی سازشیشں کررہی ہیں حکومت دین دشمن لابی کی سرپرستی کرنا چھوڑدیں اسلام کے نام پر حاصل کیئے گئے مملکت کو سیکولر سٹیٹ نہیں بننے دینگے انہوں نے کہاکہ ناموس رسالت قانون جان سے عزیز ہیں حکمران چور دروازے سے حملہ کرنے کی جرات نہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں