بلوچستان میں کورونا کا پھیلاو ئ رک گیا، ضیاء لانگو

مستونگ: زیرداخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کہاہے کہ بلوچستان حکومت نے کرونا وائرس کی روک تھام کے لیئے پہلے دن ہی ٹھوس اقدامات اٹھائے تھے جس کی وجہ سے بلوچستان میں دیگر صوبوں کی نسبت حالات بہتر ہے اور کوروناوائرس کا بلوچستان میں پھیلاؤ بھی رک گیا صوبائی حکومت نے صوبے کے تمام اضلاع میں آئسولیشن سینڑز بنائے ہیں اور ڈاکٹروں کو تمام ضروری سہولتیں فراہم کردی اور مزید سہولیات فراہم کررہے ہیں۔انھوں نے ان خیالات کا اظہارانھوں نے دورہ مستونگ کے موقع پر شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کی۔دورہ کے موقع پر وزیر داخلہ میر ضیاء جان لانگو نے شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال کا دورہ کیا اور آئیسولیشن وارڈ کا معائینہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنرمحبوب احمد اچکزئی،اور ہسپتال کے فوکل پرسن ڈاکٹر نوازشاہ نے کوروناوائرس کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں