بلوچستان، کورونا وائرس کے 7نئے کیسز رپورٹ
کوئٹہ: بلو چستان میں کو رونا وائرس کے 7نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد32290ہو گئی۔ محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران صوبے کے6اضلاع سے کورونا وائر س کے 7نئے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد اب تک مجمو عی طورپر متاثرہ افراد کی تعداد 32290ہو گئی ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے 16افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 31828ہوگئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد116ہے جن میں سے3ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ان افراد میں سے3افراد کو ہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح13 2.فیصد ریکارڈ کی گئی رپورٹ کے مطابق صوبے میں کو روناوائرس کے328ٹیسٹ کئے گئے جن میں 7افراد میں کو روناوائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ107افراد کے نتائج آنے با قی ہیں جبکہ صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے356اموات ہو چکی ہیں۔


