18سال سے کم عمر بچوں کو سگریٹ فروخت کرنے پر پابندی لگ گئی
بہاولنگر:حکومت نے 18 سال سے کم عمر بچوں کو سگریٹ فروخت کرنے پر پابندی عائد کردی ہے اور صوبہ بھر کی انتظامیہ کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اس عمل کو یقینی بنائیں کہ کوئی دکاندار کسی بھی 18 سال سے کم عمر بچے کو سگریٹ فروخت نہ کرے دوسری طرف انتظامیہ کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ دکاندار کھلی سگریٹ بیچنے کی پابندی کو یقینی بنائیں چیکنگ کے دوران کوئی بھی دکاندار 18 سال سے کم عمر بچے کو سگریٹ فروخت کرتے ہوئے پایا گیا یا پھر کھلی سگریٹ فروخت کرتے ہوئے پکڑا گیا اس کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔
Load/Hide Comments