کورونا سے انتقال کر جانے والے شخص کی احتیاطی تدابیر کے بغیر تدفین

نواب شاہ؛ ذرائع کا کہنا ہے کہ نمازجنازہ کے شرکاء اور غسل دینے والوں کی فہرست طلب کر لی ہے، شرکت کرنے والے تمام افراد کو آئسولیشن میں رکھا جائیگا، نواب شاہ میں کورونا وائرس سے انتقال کر جانے والے شخص کی تدفین احتیاطی تدابیر کے بغیر کر دی گئی۔ڈپٹی کمشنر ابرار احمد کے مطابق منو آباد کا رہائشی 45 سالہ شخص کراچی میں انتقال کر گیا تھا اور گزشتہ صبح اس کی تدفین نصیر قبرستان میں کی گئی تھی۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق میڈیکل رپورٹ آنے پر انتقال کرنے والے شخص میں کورونا کی تصدیق ہوئی، اس سے پہلے ڈیتھ سرٹیفکیٹ میں موت کی وجہ ہارٹ اٹیک اور کورونا کا شبہ ظاہر کیا گیا تھا۔ملک میں کورونا سے مزید 9 افراد جاں بحق، اموات 176 اور مریضوں کی تعداد 8519 ہو گئی،ان کا مزید کہنا ہے کہ نماز جنازہ کے شرکاء اور غسل دینے والوں کی فہرست طلب کر لی ہے، شرکت کرنے والے تمام افرادکو آئسولیشن میں رکھا جائیگا۔ڈی سی ابرار احمد کا کہنا ہیکہ منو آباد کے اطراف غفوریہ مسجد سے عبدالقادر پارک تک کی 5 گلیوں کو سیل کر دیا گیا ہے جب کہ معاملے کی مزید تحقیقات کی جاری ہے اور غفلت پر کارروائی کی جائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں