2 کروڑ ماسک اسمگل ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں 35 لاکھ برآمد کئے، سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع

اسلام آباد: وزارت صحت کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک سے 2کروڑ ماسک اسمگل کرنے کا الزام بے بنیاد ہیں، صرف 35 لاکھ ماسک چین کی درخواست پر 5 چینی کمپنیوں کوبرآمد کیے گئے۔سپریم کورٹ میں کورونا وائرس از خود نوٹس کیس میں وزارت صحت نے اپنی رپورٹ جمع کرائی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ملک میں فیس ماسک کی کمی نہیں، ملک سے 2کروڑ ماسک ا سمگل کرنے کا الزامات بے بنیاد ہیں، صرف 35 لاکھ ماسک چین کی درخواست پر 5 چینی کمپنیوں کوبرآمد کیے گئے، ماسک برآمدگی سے متعلق معاملے کی تحقیقات ایف آئی اے کررہا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 6416 ٹیسٹ کیے گئے، رواں ماہ کے آخر تک 20 ہزار ٹیسٹ کرنے کے اہل ہو جائیں گے، مقامی سطح پر وینٹی لیٹرزبنانے کی اجازت دے دی گئی ہے، 100 لائسنس ہولڈرز کو ڈبلیو ایچ او کیمعیار کے مطابق 300 سینی ٹائزر بنانے کی اجازت دی گئی، پی پی ایز کی قیمت مستحکم رکھنے کے لیے 100سیزائد چھاپے مارے گئے، جاں بحق ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے لیے خصوصی پیکج تیاری کے مراحل میں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں