ڈیرہ مرادجمالی،لینڈ مافیا ء بے لگام سرکاری محکموں کی اراضیات پر قبضہ کرکے غیر قانونی تعمیرات
ڈیرہ مرادجمالی:ڈیرہ مرادجمالی میں لینڈ مافیا ء بے لگام سرکاری محکموں کی اراضیات پر قبضہ کرکے غیر قانونی تعمیرات زور و شور سے جاری انتظامیہ خاموش تماشائی بناکر رہ گئی کئی سرکاری محکموں کی اراضیات پر قبضہ اور غیر قانونی تعمیرات سے محکموں کی اراضیات ان کی ضروریات کیلئے کم پڑگئی لینڈمافیاء کو انتہائی طاقتور طبقہ کی حمایت حاصل ہے رپورٹ کے مطابق نصیر آباد کے ڈویژنل ہیڈکوارٹر ڈیرہ مرادجمالی میں لینڈ مافیا بے قابو ہوچکی ہے ڈیرہ مرادجمالی کی پانچ ہزار پچاس ایکڑ سرکاری اراضیات مختص ہے تاہم گذشتہ آٹھ سالوں سے ڈیرہ مرادجمالی میں لینڈ مافیا ء نے تمام سرکاری محکموں کے زیر اثر سرکاری اراضیات پر قبضہ اور غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس میں محکمہ صحت محکمہ ریونیو لوکل گورنمنٹ محکمہ پی ایچ ای اور محکمہ ایریگشن سمیت محکمہ جنگلات محکمہ ریلوئے سرکاری اراضیات پر غیر قانونی قبضہ غیر تعمیرات کے باعث مذکورہ محکموں کیلئے ان کی ضروریات کی اراضی کم پڑگئی ہے ذرائع کے مطابق بااثر طبقہ کی لینڈ مافیاء کو مکمل سپورٹ حاصل ہے جبکہ انتظامیہ لینڈ مافیاء کے سامنے بالکل بے بس اور محض تماشائی بن کررہ گئی ہے


