ملک میں خوبصورت مردوں کی کمی نہیں، طاہر اشرفی

لاہور:وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ملک میں خوبصورت مردوں کی کمی نہیں لیکن اشتہارات میں خواتین کو شامل کیا جاتا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ دسمبر یا جنوری میں 70علما کی ورچوئل کانفرنس ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے اسلامی فوبیا کے مقابلے کے لیے دنیا کے علما سے رابطے شروع کردیے ہیں۔طاہر اشرفی نے کہا کہ مختلف ویب سائٹس پر ناموس رسالتؐ پر حملہ کرنیوالوں کو گرفتار کیا گیا۔معاون خصوصی نے کہا کہ جنسی جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے، اس پر سزاؤں کو نظر انداز نہیں کرسکتے۔ فحاشی، دہشت گردی، انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے علما کو کردار ادا کرنا ہے۔طاہر اشرفی نے کہا کہ نظریہ پاکستان اور اسلامی تعلیمات کے مخالف لوگوں کو گرفتار کیا گیا، شہید پولیس اہلکاروں کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں، افغانستان کے حالات تقاضا کرتے ہیں امن کے لیے کوشش کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں