بلوچستان،حادثات میں 2افرادجاں بحق

قلعہ عبداللہ:بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے میزئی اڈہ میں کوئٹہ چمن شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں 2افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔لیویز حکام کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ چمن بین الاقوامی شاہراہ میزئی اڈہ کے مقام پر فیلڈر گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار دو افراد بسم اللہ اور عبدالرزاق جاں بحق ہوگئے جن کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیاہے قلعہ عبداللہ لیوز نے کارروائی کرتے ہوئے فیلڈر ڈرائیور امان اللہ ولد پائند اور عبدالنافع کو موقع پر گرفتارکرلیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں