علامہ اقبال مسلمانوں کے اتحاد اور یکجہتی کے بڑے داعی تھے، قدوس بزنجو

کوئٹہ:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال ؒکے یوم پیدائش پر اپنے جاری کردہ پیغام میں کہاہے کہ علامہ محمد اقبال نے اپنی شاعری سوچ اور فکر سے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک راہ پر گامزن کیاہے علامہ محمد اقبال مسلمانوں کے اتحاد اور یکجہتی کے بہت بڑے داعی تھے،انہوں نے کہاکہ مفکر پاکستان کا نظریہ پاکستان مسلمانوں پر وہ احسان ہے جو قوم کبھی فراموش نہیں کرسکتی،میر عبدالقدوس بزنجو نے کہاکہ علامہ اقبال کی شاعری اورافکار پر عمل کرناہی ان کو خراج تحسین پیش کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔اقبال کے پاکستان کو حقیقی شکل دینے کے لئے ہمیں انکے افکار کو اپنانا ہوگا،وزیراعلی بلوچستان نے کہاکہ تصور اقبال دراصل ایک خوشحال پرامن ترقی یافتہ پاکستان کے تصور کی بنیاد ہے بحیثیت قوم آج کا دن اس عہد کی تجدید کا دن ہے کہ ہم علامہ اقبال کے نظریات کو اپنی مشعل راہ بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں