آنیوالا دور جیالوں اور عوا م کا ہوگا، جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ
بیلا؛پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی کوآرڈینیٹر جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ نے کہاہے کہ آنیوالا دور جیالوں اور عوام کا ہوگا بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی فعال جماعت ہے بلوچستان میں بھی آئندہ پی پی پی کی حکومت ہوگی مرحوم غلام اکبر لاسی صرف لسبیلہ کے نہیں بلکہ پورے کے کہنہ مشق سیاست دان اور پارٹی کا عظیم سرمایہ تھے جن کی پارٹی خدمات سیاسی جدوجہد ناقابل فراموش ہیں ان خیالات کا اظہار جنرل ریٹائرڈ قادر بلوچ نے پیپلز پارٹی لسبیلہ کے راہنما برکت نادر اور مشتاق گلاب سے کوئٹہ میں ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ لسبیلہ کے جیالوں اور عوام نے ہمیشہ شہدا کی پارٹی کا ساتھ دیا ہے لسبیلہ پی پی پی کا مضبوط قلعہ رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان سمیت لسبیلہ کے جیالوں کی مایوسیوں اور محرومیوں کا ازالہ کریں گے انہوں نے کہا کہ پارٹی کو مزید فعال بنانے کیلئے کارکنان اپنی سرگرمیاں تیز کردیں۔


