برطانوی وزیر اعظم کی گرل فرینڈ کے ہاں شادی سے پہلے بچے کی پیدائش متوقع

لندن:برطانوی وزیر اعظم 55سالہ بورس جانسن جلدہی برطانیہ کے وہ پہلے وزیر اعظم بن جائیں گے جن کے ہاں شادی سے قبل ہی بچے کی پیدائش ہوگی۔ بورس جانسن کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ وزیر اعظم کی 32سالہ گرل فرینڈ کیری سائمنڈ حمل سے ہیں اور جوڑے کے ہاں رواں برس موسم سر گرما کے اختتام سے قبل بچے کی پیدائش متوقع ہے بورس جانسن اور ان کی خود سے 23سال کم عمر گرل فرینڈ نے تا حال شادی نہیں کی ہے اور وہ رواں برس موسم بہار کے اختتام سے قبل منگنی کریں گے بورس جانسن اور کیری سائمنڈ کے درمیان 2018میں تعلقات ہوئے تھے اور اس کے بعد دونوں کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں