غیر ملکی ٹرالروں نے مقامی ماہی گیروں کو نان شبینہ کا محتاج بنا دیا ہے، ہدایت الرحمن بلوچ

گوادر:گوادر حق دو تحریک کے سربراہ اور جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت الرحمان نے کہا ہے کہ صلع گوادر کے سمندر میں دوہزار سے زائد ٹرالر غیر قانونی ٹرالنگ کررہے ہیں انہوں نیکہا اگر جماعت اسلامی نے مجھے گوادر حق دو تحریک چلانے سے دستبردار ہونے کے لیے کہا تو اس پر فیصلہ کیا جائے گا انہوں نے گوادر پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری 30 ستمبر اور 31 اکتوبر کے جلسوں اور مظاہرے میں صحافیوں کی بہترین کوریج کا میں تہہ دل سے مشکور ہوں ان کی ہمیشہ ہماری مثبت کارکردگی پر ان کی حوصلہ افزائی کا مشکور و ممنون ہوں انھوں نے کہا کہ گوادر کو حق دو کی تحریک میں عوام سے ہمیں جو عزت ملی اور میں سمجھتا ہوں کہ ہماری تحریک سے عوامی مسائل کے حل میں بڑی پیش رفت ثابت ہوئی ہے ہم گوادر کے صحافیوں کو جلد سر بندن میں بھی دعوت دیں گے جہاں سر بندن کا ہر نوجوان ہماری تحریک پر لبیک کہے گا وہیں علاقے کے ماہی گیر وہاں کے علما کرام بلوچستان کے حوصلہ مند لوگوں کے شانہ بشانہ ظلم و زیادتی کے خلاف ہمیشہ ہروال کا کردار ادا کرنے میں پیش پیش ہیں ان کے بنیادی حقوق ان کے روزگار کا مسلۂ۔ ان کے ساحل و وسائل کا مسئلہ ان کے سمندر کو ٹالر تاراج کر رہے ہیں۔۔ اورماڑہ سے لیکر جیوانی ایران کے بارڈر تک ہماریلوگ ان سمندری ٹالروں سے نان شبینہ کے محتاج ہیں۔ سر بندن میں ماہی گیر ہمیشہ خالی ہاتھ اتے ہیں۔ گھر کا ہر فرد فاقہ کشی پر مجبور ہے۔ تو یقنیا ان میں تلخی پیدا ہونا فطری عمل ہے۔ بارڈر کو بند کرنا سمندر کو بانجھ بنانے سے تمام کاروبار مکمل رک چکا ہے۔ بلوچ قوم غربت بغیر پانی بجلی کے برداشت کر سکتا ہے لیکن اپنے عزت و غیرت پر کوئی سمجھوتا نہیی کر سکتا ہے۔ ہم اس وقت ایک آزمائش کے دور سے گزر رہیہیں۔ اس وقت ماہی گیر چاروں اطراف سے معاصرے میں ہیں بلوچستان کے ساحل پر 2000سے زائد غیر مقامی لانچ اور ٹرالر جدید آلات ماہی گیری سے لیس سمندر کو تاراج کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ ان کو روکنا ہوگا۔ ہمارے چند دنوں کے احتجاجی تحریک سے سمندر میں ٹالروں کی امد کم ہوئی تو ہمارے ماہی گیروں کی معاشی حالت بہتر ہوئی۔ محکمہ فشریز کو اس جانب مکمل توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ 15نومبر کو ہم Y چوک پر مکمل دھرنا دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر سیاسی پارٹی کو اپنے لوگوں کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ ہمیں اپنے اپ پر اور ہمارے چاہنے والوں کی ہمیں مکمل حمایت حاصل ہے۔ ہم میں صلاحیت و اہلیت ہے ہم قوم کو شعور و آگاہی دے سکتے ہیں۔ میں بحیثیت ایک سیاسی کارکن کے ہمیشہ دیگر سیاسی پارٹیوں کے ساتھ ہوں۔انھوں نے کہا کہ میرے 12 مطالبات میں شاہد ان میں ایک کے وہ خلاف ہوں دیگر ایسی کوئی اختلاف نہیں۔ اس دوران پریس کلب گوادر کے صدر جنرل سکریٹری و دیگر تمام ممبران نے اپنے رائے کا اظہار کیا اور 15نومبر کے دھرنے کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔ اس دوران گوادر تحریک کے سرخیل مولانا ہدایت الرحمان نے پریس کلب کے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں