ہم نے نہیں رہنا تخت لاہور کے ساتھ ہمیں ہمارا صوبہ چاہیے، سینیٹر پیپلزپارٹی رانا محمود الحسن

اسلام اباد(ویب ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رانا محمود الحسن نےکہا ہے کہ جب صوبہ بڑا ہوجائے تو اس کا بٹوارہ لازم ہے، ہم نے نہیں رہنا تخت لاہور کے ساتھ ہمیں ہمارا صوبہ چاہیے،کیوں ہمارا صوبہ سرائیکستان نہیں بن رہا؟سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینیٹر رانا محمود الحسن کا کہنا تھا کہ ہمارا ماضی میں بھی دارالحکومت ملتان تھا، بہالپور والوں نے قیام پاکستان کے ساتھ دیا تھا، تنخواہیں دی تھیں، جنوبی پنجاب میں انڈسٹریل زون، ہائی کورٹ، این ایف سی چاہیے۔ سینیٹر رانا محمود الحسن کا کہنا تھا کہ ہمیں زرعی، ائی ٹی یونیورسٹیوں کی ضرورت ہے، ہم چاہتے ہیں ہمیں پنجاب سے الگ کیا جائے، بلاول نے ہمیں کہا کہ آپ اپنے صوبے کے لیے لڑیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سارے یورپ سے زیادہ بچے پیدا کر رہا ہے، پاکستان میں سالانہ 70 لاکھ بچے پیدا ہو رہے ہیں، ہم ان بچوں کے روزگار کے لیےکیا کر رہے ہیں؟

اپنا تبصرہ بھیجیں