کرونا کی 2ویکسین 12سال سےزائد عمر کے بچوں کیلئے منظور

اسلام آباد:این سی او سی کی ہیلتھ ایکسپرٹ کمیٹی نے سائنو فام اور سائنو ویک ویکسین12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو لگانے کے لیے منظور کرلی۔

این سی او سی کی ٹویٹ کے مطابق 15نومبر سے ویکسین 12سال سے زائد عمر بچوں کو لگائی جاسکے گی۔
فائزر ویکسین پہلے ہی 12سال سے زائد عمر کے بچوں کو لگانے کے لیے منظور کی جا چکی ہے۔ تاہم، اب ویکسی نیشن مراکز میں فائزر کے ساتھ سائنو فارم اور سائنو ویک دستیاب ہوں گی۔

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کرونا کے 48ہزار882 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 637 ٹیسٹ مثبت آئے۔ کرونا کی مثبت شرح 1.30 فیصد رہی۔

کرونا سے 9 افراد کا انتقال ہوا جبکہ ایک ہزار156 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔این سی او سی کے اعدادوشمار کے مطابق 9نومبر کو ملک میں 17لاکھ 3ہزار72 افراد کو کرونا ویکسین لگائی گئی جس کے بعد کل تعداد 11کروڑ 48لاکھ 91ہزار170 ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں