کرونا وائرس،سندھ حکومت کا 13 مارچ تک تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ

سندھ حکومت نے صوبے میں کورونا وائرس کے دو کیسز سامنے آنے بعد صوبے بھر میں تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کے فیصلے میں 13مارچ تک توسیع کردی ہے۔ سندھ کے وزیرتعلیم سعید غنی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں اپنے بیان میں کہا کہ‘سندھ حکومت نے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں کو 13 مارچ 2020 تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے’۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا وائرس ٹاسک فورس کا چوتھا اجلاس ہوا جس میں چیف سیکریٹری، صوبائی وزراء، کمشنر کراچی، عالمی ادارہ صحت سمیت دیگر اداروں کے نمائندوں سمیت نجی ہسپتالوں کے ڈاکٹرز بھی شریک ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں