تربت یونیورسٹی اور ایلیٹ اسپورٹس بلوچستان کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط

تربت:یونیورسٹی آف تربت اور ایلیٹ اسپورٹس پاکستان (ای ایس پی) پرائیویٹ لمیٹڈکے درمیان یونیورسٹی آف تربت میں مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے گئے۔یونیورسٹی آف تربت کے انچارج اسپورٹس عیسیٰ کریم اور ای ایس پی(بلوچستان)کے بزنس ڈویلپمنٹ آفیسراکمل خان نے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرجان محمداوریونیورسٹی کے دیگرعہدیداروں کی موجودگی میں مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے۔اسسٹنٹ رجسٹرارغوث بخش،پروٹوکول آفیسرمیرباہڑبلوچ اور اسپورٹس اسسٹنٹ مہراب بلوچ بھی اس موقع پر موجودتھے۔اس موقع پر یونیورسٹی آف تربت کے شعبہ کھیل اور ایلیٹ اسپورٹس پاکستان کے ذمہ داروں کو مبارکبادپیش کرتے ہوئے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرجان محمدنے یونیورسٹی آف تربت میں اسپورٹس کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے دونوں اداروں کے درمیان تعاون کوعملی شکل دینے کی ضرورت پر زوردیا۔ ایلیٹ اسپورٹس پاکستان کے چیف ایگزیکٹیوآفیسرمحمدجمال قریشی اور ڈائریکٹرآپریشنزمزمل خان وزیری نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کرنے پر وائس چانسلرکاشکریہ اداکیاہے، اپنے خیرسگالی پیغام میں انہوں نے اس ریجن میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو مزید فروغ دینے کے لئے یونیورسٹی آف تربت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہارکیا۔مفاہمتی یاداشت کے اغراض ومقاصدپرروشنی ڈالتے ہوئے اکمل خان نے کہا کہ ایلیٹ اسپورٹس پاکستان فلم بندی اور براڈکاسٹنگ کے ذریعے یونیورسٹی کی کھیلوں کی سرگرمیوں کوکمرشلائزکرے گا جس سے پرنٹ اورالیکٹرونک میڈیاکے علاوہ سوشل میڈیاپر یونیورسٹی کی ٹیم اور ان کی کھلاڑیوں کی فین فالوونگ میں اضافہ ہوگا، جس سے یونیورسٹی کے طالب علموں اور کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہوں گے اور کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروٖ دینے میں مدد ملے گی۔ان کا کہناتھاکہ اس مفاہمتی یاداشت پر عملدرآمد سے یونیورسٹی کی ٹیم اورکھلاڑیوں کوای ایس پی کے تعاون سے منعقدہونے والے کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقع ملے گااور ایلیٹ اسپورٹس پاکستان کے تعاون سے یونیورسٹی کو اپنے لئے ریونیوپیداکرنے کامتبادل زریعہ بھی میسرہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں