یمن, حکومت افواج حدیدہ سے دستبردار، حوثی باغیوں نے کنٹرول سنبھال لیا
صنعاء :یمن کی عالمی سطح پر حمایت یافتہ حکومت کی افواج اسٹریٹیجک اہمیت کے حامل ساحلی شہر حدیدہ سے دستبردار ہو گئی ہیں جس کے بعد حوثی باغیوں نے اس کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات کے فنڈ سے چلنے والی حکومتی فورسز نے کہا کہ انہوں نے حدیدہ سے دور اپنے دستے دوبارہ تعینات کردیے ہیں کیونکہ 2018 کے بعد سے یہاں سیز فائر کا معاہدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتحادی افواج نے دفاعی حربوں کے تحت لڑائی کی غلطی تسلیم کر لی ہے، وہ بین الاقوامی معاہدے کے تحت لڑنے سے قاصر ہیں کیونکہ متعدد محازوں پر مدد اور تعاون کی ضرورت ہے۔سیز فائر کی نگرانی کرنے والے اقوام متحدہ کے مشن نے کہا کہ افواج کی دستبرداری سے قبل انہیں مطلع نہیں کیا گیا اور حکومتی فورسز حدیدہ میں اپنے مقام سے پیچھے ہٹ گئیں جو یمن میں درا?مدات اور امدادی سامان کا مرکزی داخلی راستہ ہے اور حکومتی افواج کے اس اقدام سے باغیوں کو اقتدار پر قبضہ کرنے کی تحریک ملی۔


