خالصتان ریفرنڈم کا تیسرا مرحلہ لندن میں شروع ہو گیا

اسلام آباد:خالصتان ریفرنڈم کا تیسرا مرحلہ اتوارکو لندن میں شروع ہو گیا۔کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ علیحدہ وطن کی بڑے پیمانے پر حمایت کے لئے سکھ بڑی تعداد میں خالصتان ریفرنڈم میں شرکت کے لیے آرہے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 07 نومبر 2021 کو برطانیہ میں آزاد سکھ وطن کے لیے ریفرنڈم کے دوسرے مرحلے میں 10 ہزار سے زائد برطانوی سکھوں نے حصہ لیا جبکہ پہلا مرحلہ 31 اکتوبر 2021 کو لندن میں منعقد ہوا جس میں 30 ہزار سے زائد سکھوں نے شرکت کی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکام نے بھارتی نژادبرطانوی سکھوں کو خالصتان ریفرنڈم میں حصہ لینے سے روکنے کے لیے سخت کارروائی کی دھمکی دی تھی لیکن برطانیہ کے علاوہ مستقبل میں امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور بھارتی پنجاب میں بھی سکھ ریفرنڈم کا انعقاد کیا جائے گا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خالصتان ریفرنڈم کے نتائج کو اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں کو پیش کیا جائے گا تاکہ سکھوں کے الگ وطن کے لیے حمایت حاصل کی جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں