عظیم آسٹرین ایم ایم اے فائٹر نے اسلام قبول کر لیا

آسٹریا کے مشہور مکس مارشل آرٹس فائٹر ول ہیلم اوٹ نے کورونا وائرس کے بحران کے دوران ‘سچ’ کو تلاش کرتے ہوئے اسلام قبول کر لیا۔مکس مارشل آرٹس(ایم ایم اے) کے 37سالہ آسٹرین فائٹر ول ہیلم اوٹ نے انسٹا گرام پوسٹ پر اعلان کیا کہ وہ کلمہ شہادت پڑھ کر مسلمان ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس نے مجھے اتناوقت دیا کہ میں اپنے ایمان کو ڈھونڈ سکوں، میرا ایمان اب اتنا مضبوط ہے کہ میں میں ایک اللہ جو جان کر اور کلمہ شہادت پڑھ کر فخریہ طور پر یہ کہہ سکتا ہوں کہ اب میں مسلمان ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے خود پر سیاسی چیزوں کو حاوی ہونے دیا لیکن جب میں مشکل وقت سے گزر رہا تھا تو اسلام کی ایمان کی دولت نے جھے قوت و مضبوطی فراہم کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں