خضدار، ڈسٹرکٹ کونسل کے ملامین کی جانب سے ریلی نکالی گئی

خضدار : اسسٹنٹ کمشنر دالبندین کے خلاف خضدار میں ڈسٹرکٹ کونسل کے ملازمین کی جانب سے ریلی نکالی گئی اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین کی قیادت ڈسٹرکٹ کونسل خضدار کے چیف آفیسر وڈیرہ محمد صالح جاموٹ کررہے تھے۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مذمتی نعرے درج تھے اورخود نعرہ بازی بھی کررہے تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھاکہ اسسٹنٹ کمشنر دالبندین کی جانب سے میونسپل کمیٹی دالنبدین کے چیف آفیسر زین العابدین کو ہراساں کرنا زودوکوب کرنا،دھمکی دینا اپنے اختیارات سے تجاوزات کے مترادف ہے۔اسسٹنٹ کمشنر دالبندین کے اس رویے کا فوری نوٹس لیکر ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔ ڈسٹرکٹ کونسل خضدارکے چیف آفیسروڈیرہ محمد صالح جاموٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ اسسٹنٹ کمشنر دالبندین کا جارحانہ عمل اور ایک معزز آفیسر کوہراساں کرنا قابل مذمت ہے اپنے دائرہ کار سے تجاوز کرکے ایک معزز آفیسر کے آفس میں بلاوجہ گھس جانا اور ان کو دھمکی دینا ناقابل معافی جرم ہے اس عمل پر اسسٹنٹ کمشنر دالبندین کا محاسبہ کیا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھاکہ اسسٹنٹ کمشنر دالبندین کے اپنے اختیارات ہیں جب کہ چیف آفیسر لوکل گورنمنٹ کا اپنا ہی دائرہ کار ہے تاہم وہاں کے اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے اپنے اختیارات سے تجاویز کرکے ایک معزز آفیسر کے خلاف اس طرح کا نامناسب اقدام اٹھانا باعث افسوس ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں آج خضدار میں ڈسٹرکٹ کونسل خضدار کے ملازمین اس اقدام کے خلاف روڈز پر نکلے ہیں اور احتجاج کررہے ہیں اوریہ احتجاج پورے بلوچستان میں ہورہاہے جب تک اسسٹنٹ کمشنر دالبندین معافی نہیں مانگتے اور اپنی غلطی کا اعتراف نہیں کرتے ہیں لوکل گورنمنٹ کے ملازمین احتجاج اسی طرح جاری رہیگا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ چیف آفیسر دالبندین کے خلاف ہونے والے ناروا سلوک کا نوٹس لیکر اسسٹنٹ کمشنر دالبندین کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے۔ ڈسٹرکٹ کونسل خضدار کے ملازمین کی جانب سے خضدار پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور اس سے قبل ڈسٹرکٹ کونسل خضدار کے آفس سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں