کوئٹہ، بی ایم سی میں معصوم بچہ گٹر میں گر کر جاں بحق
کوئٹہ (انتخاب نیوز)بولان میڈیکل کمپلیکس (بی ایم سی) میں معصوم بچہ گٹر میں گر کر جاں بحق ہوگیاتفصیلات کے مطابق ہزارہ ٹاؤن سے تعلق رکھنے والا بچہ اشقان ولد محبوب علی اپنے والد اور والدہ کے ہمراہ گزشتہ روز بی ایم سی ہسپتال کے اوپی ڈی میں مریض کو دکھایا اس دوران معصوم بچہ اچانک لاپتہ ہوا گزشتہ 24گھنٹوں کے بعد معصوم بچے کی لاش بی ایم سی ہسپتال میں واقع گٹر سے نکال کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا بچے کے ورثانے جمعرات کو پریس کلب کے سامنے احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے جب اس سلسلے میں میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ بی ایم سی ہسپتال کے میڈیکل سرنڈٹنڈنٹ ڈاکٹر نوراللہ موسیٰ خیل سے رابطہ کیا تو انہوں نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز بچے کے والدین میرے پاس شکایت کرنے آئے تھے کہ ان کا بچہ گم ہوگیا ہے تاہم خفیہ کیمروں اور سیکورٹی گارڈ کی جدوجہد سے بی ایم سی کے پیچھے واقع 10فٹ گہرے گٹر میں معصوم بچہ گر گیاتھا جس کی لاش نکال کرضروری کارروائی کے بعد والدین کے حوالے کردیا گیاہے۔


