بیلا، ملیریا کنٹرول پروگرام غیر فعال، سالوں سے اسپرے نہ ہونے سے مچھروں کی بہتات
بیلا:ملیریا کنٹرول پروگرام غیر فعال مچھروں کی بہتات ملیریا بخار نے پنجے گاڑ دیے سرکاری ونجی اسپتالوں میں ملیریا بخار میں مبتلا مریضوں کی قطاریں سالوں سے اسپرے نہ ہونے سے مچھروں کی افزائش نسل بھی بڑھنے لگی تفصیلات کے مطابق بیلا میں ملیریا کنڑول پروگرام غیر فعالیت اور متعلقہ ذمہ داران کی مبینہ غلفت کے باعث بیلا شہر اور گرد نواح میں کی سالوں سے مچھر مار اسپرے نہ ہونے مچھروں کی بہتات ہے اور ملیریا بخار پھیلا ہوا ہے عوامی حلقوں نے آن لائن اور عوامی پریس کلب بیلا کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ملیریا کنڑول پروگرام کے افیسران کی مبینہ غفلت اور فراض کی ادایگی میں عدم دلچسپی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیلا میں ملیریا کی روک تھام کے لیے متعلقہ ذمہ داران افیسران مسلسل اقدامات سے گریزاں ہیں نہ تو کہیں افسران نظر آتے ہیں اور نہ ہی ان کا کوی دفتر ہے ان حلقوں نے مچھر مار اسپرے نہ ہونے اور ملیریا بخار کے پھیلاو پر بھی تشویش ظاہر کی اور ڈپٹی کمشنر لسبیلا افتخار احمد بگٹی اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر لسبیلا و ملیریا کنٹرول پروگرام کے بالا افسران سے اس معاملے پر فوری توجہ دینے اور اقدامات کا بھی مطالبہ کیا ہے۔


