کوہلو، نیوکلی کے مکینوں کے پانی کا مسئلہ اب تک حل نہیں ہوا

کوہلو:بلوچستان کے ضلع کوہلو میں نیوکلی کے مکینوں کا ایک ماہ گزرنے کے باوجود تاحال پینے کے پانی کا مسلہ حل نہیں ہو سکا بچے،خواتین، بوڑھے پانی کی تلاش میں سرگرداں ہیں محکمہ خواب خرگوش کے مزے لینے میں مصروف ہے۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو کے سب سے گنجان آباد علاقہ جو شہر سے صرف ایک کلو میٹر کے فاصلے پر واقع نیو کلی کے مکین موسم سرما میں بھی قلت سے تڑپ رہے ہیں باقی سہولیات تو دور کی بات ہے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی نااہلی کہیں یا منتخب نمائندوں کی غفلت سے گزشتہ عرصہ دراز سے بوڑھے بچے اور خواتین پینے کے پانی کی تلاش میں دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں غریب عوام پے مہنگائی کے پہاڑ تو پہلے ہی سے گرا چکے ہیں اب نیوکلی کے مکین فی ٹینکر ہزار سے پندرہ سو پے خریدنے پر مجبور ہیں ذرائع کے مطابق محکمہ کے کچھ اہلکاروں نے ٹینکر مافیا سے گٹ جوڑ کر کے محکمے کے پانی سپلائی کرنے والے مشینوں کو جان بوجھ کر خراب کر دیتے ہیں عوامی حلقوں نے ایکسین پبلک ہیلتھ، ڈپٹی کمشنر کوہلو،کمشنر سبی سیکٹریری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری اور وزیر اعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو سے اپیل کیا کہ فوری طور پر ملوث اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لا کر شہریوں کا پانی بحال کر دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں