بیلا جلدی بیماری سے بڑے پیمانے پر مویشیوں کی ہلاکتیں
بیلا:بلوچستان بھر میں جلدی بیماری سے بڑے پیمانے پر مویشیوں کی ہلاکتیں غریب گلابانوں کو کروڑوں کا نقصان پر اسرار جلدی بیماری پھیلنے کے سبب روزانہ مویشیوں کی ہلاکتوں کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع لسبیلا سمیت دیگر اضلاع میں مویشیوں میں پائی جانے ولی جلد کی بیماری (Lumphy skin disease) پھیلنے سے بڑے پیمانے پر مویشیوں کی ھلاکتیں ہورہی ہیں جس کے باعث غریب گلابانوں کو وسیع پیمانے پر مالی نقصانات کا سامنا ہے آن لائن اور عوام پریس کلب بیلا کے صحافیوں کو موصولہ اطلاعات و معلومات کے مطابق یہ جلدی بیماری وائرل ہے جو تیزی سے میویشیوں میں پھیلتی ہے اور پورے صوبے میں مویشیوں کی ہلاکتوں کا بھی سبب بنی ہوئی ہے بتایا جاتا ہے کہ اس بیماری روک تھام کے لیئے بلوچستان میں ویکسئین دستیاب نہیں ویٹنری ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ گلابان حضرات احتیاتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے صحت مند مویشیوں کو متاثرہ مویشیوں سے دور رکھیں گاس چارہ وغیرہ بھی الگ کریں عوامی حلقوں نے وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور محکمہ حیونات کے بالا حکام سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔


