پروموشن نہ ہونے سے بلوچستان کے اساتذہ میں شدید بے چینی ہے،گورنمنٹ ٹیچرز

ژوب:گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشین ژوب کے صدر فتح خان مندوخیل جنرل سیکرٹری مولانا مشہود شاہ اخوندزادہ چئرمین عبدالطیف مندوخیل آرگنائزر عجب خان کاکڑ ِسفر خان اپوزئی؛ خان محمد ولیوال؛ رئیس احمد؛ باران خان؛عبدالرشید ناصر؛ امان اللہ کبزئی؛علاوالدین حریفال؛ ضیاالدین؛ وزیر خان ناصر؛ مولوی قاسم بابر؛ شیخ صابر شاہ مندوخیل اور مولوی عبدالرازق نے اپنیمشترکہ بیان میں کہا ھے کہ پروموشن نہ ھونے کی وجہ سے بلوچستان کے اساتذہ میں شدید بے چینی پائی جاتی ھے گزشتہ پندرہ سال سے جونئیر کیڈر کے ھزاروں اساتذہ پروموشن اور ایس ایس ٹیز سروس سٹریکچر کا انتظار کرتے کرتے ریٹائر ھو چکے اور ھو رہے ہیں ملازم دشمن اقدام پر بیوروکریسی اور حکومتی رویے کے خلاف بلوچستان کے اساتذہ میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ھے اور صوبائی قیادت کی خاموشی پر بھی اساتذہ مایوس ہیں جی ٹی اے کے تمام اضلاع کے قائدین ایس ایس ٹیز کے سروس سٹریکچر اور پچاس فیصد پروموشن کوٹہ پر آواز بلند کریں اور صوبائی قیادت خاص کر چئرمین مشاورتی کونسل نورجان شان رند اساتذہ کے دیرینہ اور فوری حل طلب مسائل پر کونسل کا اجلاس بلائے تاکہ سروس سٹریکچر اور پروموشن کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں