ایف بی آر نے ماربل کے50ٹرک دالبندین میں روک لئے

دالبندین (نامہ نگار) ایف بی آر کے اضافی ٹیکسوں اور دیگر پیچیدگیوں کے سبب ماربل سے لوڈ 50 ٹرک دالبندین میں روک دئیے گئے۔ ماربل کے روزگار سے وابستہ سینکڑوں گھرانے نان شبینہ کے محتاج۔تفصیلات کے مطابق وفاقی ٹیکسوں کے ادارے ایف بی آر کے اضافی ٹیکسوں سمیت بینکنگ کے وی وو سسٹم کے ذریعے رقوم کی وفاق کو منتقلی صوبائی ٹیکس سمیت دیگر پیچیدگیوں کے باعث چاغی کے پہاڑی علاقوں سے نکالے گئے قیمتی پتھر سنگ مر مر سے لدے 50 سے زاہد ٹرک گذشتہ ایک ہفتے سے دالبندین کے مقام پر روک دئیے گئے ہیں یہ قیمتی پتھر چاغی کے پہاڑی علاقوں سے نکال کر کراچی اور بعد ازاں بیرون ممالک منتقل کر دی جاتی ہے سنگ مرمر سے لوڈ ٹرکوں کو روکے جانے سے نہ صرف قیمتی پتھر کے روزگار سے وابستہ سینکڑوں لوگ متاثر ہوئے ہیں بلکہ شدید سرد موسم میں مذکورہ ٹرکوں کے ڈرائیور اور کلینئر کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں