طلباء کے معاملے پر بلوچستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر کواسمبلی میں بلایا جائے، اخترحسین لانگو
کوئٹہ:بلوچستان اسمبلی کااجلاس 40منٹ کی تاخیر سے ڈپٹی اسپیکر سرداربابر موسی خیل کی زیرصدارت تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا اجلاس میں صوبائی وزیر بلدیات کی عدم موجودگی پر وقفہ سوالات آئندہ اجلاس کیلئے موخرکردیاگیا۔اجلاس میں پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے رکن اسمبلی اخترحسین لانگو نے کہاکہ یونیورسٹی سے وائس چانسلرکی اجازت کے بغیرکوئی گرفتاری نہیں ہوسکتی طلباء کے معاملے پر بلوچستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر کواسمبلی میں بلایا جائے۔
Load/Hide Comments


