گورنر ہاوس ایک عوامی مرکز بن چکا ہے اور عام عوام کیلئے گورنر ہاوس کے دروازے کھلے ہوئےہیں، نورمحمد دمڑ

کوئٹہ: بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ 7 اکتوبر کو ہرنائی زلزلہ آنے کے بعد جس طرح صوبائی، وفاقی حکومتوں،این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے،ملکی و بین الاقوامی ڈونرز، این جی او ز ، مخیرحضرات، سندھ اور پنجاب حکومت اور عوام کی جانب سے زلزلہ متاثرین کی مشکل کی گھڑی میں جس طرح مدت اور خدمت کی ہے ان سب کا شکریہ ادا کر تا ہوں جنہوں نے لزلہ زدگان کی بحالی کیلئے ملک کے کونے کونے سے عوام نے متاثرین کی مدت اور خدمت کرکے ایک ضلع ہرنائی زلزلہ متاثرین کے ساتھ بھرپور یکجہتی کااظہار کرتے ہوئے ایک قوم ہونے کا ثبوت پیش کیا ہے گورنر ہاوس بلوچستان عوامی مسائل حل کرنے کا مرکز بن گیا جس کا کریڈیٹ میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کو دیتا ہوں جنہوں نے بلوچستان میں ایک ایسے شخص کو گورنر بلوچستان مقرر کیا ہے جو عوامی خدمت وجزبے سے سرشار ہے اور عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے سید ظہور احمد آغا نے بطورگورنر بلوچستان عہدہ کا حلف لینے کے بعد گورنر ہاؤس کے دروازے صوبے کے عام عوام کیلئے کھول دئے ہیں گورنر ہاوس عوامی خدمت کا مرکز بن چکا ہے حالانکہ پہلے کوئی عام آدمی گورنر ہاوس آنے کا تصور بھی نہیں کرسکتے تھے لیکن سید ظہور آغا نے بطور گورنر بلوچستان عوام کیلئے گورنر ہاوس کے دروازے کھل دیئے ہے جوکہ صوبے کے عوام کا دلی خوہش بھی تھا بی، آر، ایس، پی بلوچستان کے مختلف اضلاع میں عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں پرکام کررہے ہیں جس غریب عوام مستفید ہورہا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے گورنر ہاؤس میں بی، آر، ایس، پی کی جانب سے زلزلہ متاثرین میں امدادی سامان اور معذور افراد میں موٹرسائیکل تقسیم کرنے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیرخزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ وفاقی و صوبائی حکومت ملکر بلوچستان کے پسماندگی دور کرنے کیلئے ٹھوس اور سنجیدہ کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی ترقی اور عوامی مسائل پر ماضی میں حکمرانی کرنے والوں نے کوئی توجہ نہ دینے کی وجہ سے صوبہ کے عوام گوناگوں مسائل سے دوچار ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان حکومت ایک عوامی حکومت ہے جو صوبے کے عوام کے تمام بنیادی مسائل کے حل کیلئے اقدامات کررہی ہیں وزیرحاجی نورمحمد خان دمڑ نے بی ار ایس پی کی جانب سے گورنر ہاوس میں ہرنائی زلزلہ زدگان میں امدادی سامان تقسیم کرنے پر انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ زلزلہ متاثرین کے رہائشگاہوں کی تعمیر کیلئے جلدازجلد انہیں امدادی رقم فراہم کرے تاکہ زلزلہ سے متاثرہ افراد اپنے گھروں کو تعمیر کرسکیں صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حکومت کے ساتھ ڈونرز، مخیر حضرات، این جی اوز نیم سرکاری ادارے بھی زلزلہ زدگان کے رہائشگاہوں کی تعمیر کیلئے آگے آئے اور زلزلے مین مہندم ہونے والے مکانات کی تعمیر میں متاثرین کی مدت کرے

اپنا تبصرہ بھیجیں