بلو چستان میں 0.85 فیصد شرح کے سا تھ کو رونا وائرس کے5نئے کیسز رپورٹ
کوئٹہ: بلو چستان میں 0.85 فیصد شرع کے سا تھ کو رونا وائرس کے 5نئے کیسز رپورٹ،متاثرین افراد کی تعداد32432ہو گئی۔ محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران صوبے کے 5اضلاع سے کو روناوائرس کے586ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے5افراد میں کوروناوائرس کی تشخیص ہو ئی جس کے بعد اب تک مجمو عی طورپر متاثرہ افراد کی تعداد32432ہو گئی جبکہ99افراد کے نتائج آنے با قی ہیں رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد68ہے جن میں سے3ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ان افراد میں سے3افراد کو ہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے،رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے9افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 32006ہوگئی رپوٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے358اموات ہو چکی ہیں۔


