قدوس بزنجو بی اے پی کے ناراض لوگوں کو منالیں باہر بیٹھے بلوچوں کو منانا دور کی بات ہے،نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی

کوئٹہ:نواب اکبر خان بگٹی کے صاحب زادے نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی نے کہاہے کہ میرعبدالقدوس بزنجو باپ پارٹی کے لوگوں کو منالیں وہ بڑی بات ہے ناراض یا باہر بیٹھے بلوچوں کو منانا تو بہت دور کی بات ہے،ملکی پارلیمنٹ ربڑ سٹیمپ مقتدرہ کی مرضی کے مطابق بلیں پاس کی جائیں گی،جامعہ بلوچستان سے طلبا کی گمشدگی کوئی نئی بات نہیں اس سے پہلے بھی نوجوانوں کو والدین کے سامنے سے اٹھائے گئے ہیں جن کا نہ مرنے کا پتہ نہ زندہ ہونے کا،قتل وغارت گیری اور تشدد والے کوچھوڑ دیاجاتاہے جبکہ ایک منتخب رکن اسمبلی علی وزیر کو جیل کے سلاخوں کے پیچھے رکھاگیاہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ”آن لائن ” سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی نے کہاکہ طلبا کی گمشدگی کا واقعہ کوئی نئی بات نہیں اس سے قبل بھی ہزاروں نوجوانوں اور طلبا کو گھروں سے والدین کے سامنے سے اٹھائے گئے ہیں جن کاآج تک پتہ بھی نہیں ہے کہ آیا وہ زندہ یا نہیں اور نہ ہی ان کی لاشوں کا کوئی پتہ چل رہاہے،بدقسمتی سے اب دن دیہاڑے جامعہ بلوچستان سے معصوم طلبا کو اٹھایاجارہاہے یہ سلسلہ پرانی پالیسی کا تسلسل ہے انہوں نے کہاکہ اسمبلی میں موجود تمام جماعتیں پرو اسٹیبلشمنٹ ہے چاہے وہ پی ٹی آئی،ن لیگ ہویامولانافضل الرحمن کی جماعت ہو یاپھر اسفندیار ولی خان کی جماعت ہوں یہ تمام جماعتیں اپنی باری کاانتظار کرتے ہیں جیسے انہیں کہاجائے گاوہ ویسا ہی کرینگے اسمبلی میں بیٹھ کر آوازاٹھاناصرف عوام کو بے وقوف بنانے کی کوششیں ہیں،انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ ایک ربڑ سٹیمپ ہے مقتدرہ کی مرضی کے مطابق بلیں پاس کرینگے،ایک شخص جس کو وزیر ستان کے لوگوں نے ووٹ دیکر بھیجا ہے لیکن وہ جیل میں پڑا ہے اور پنجاب میں آگ لگانے،قتل وغارت اورتشدد میں ملوث لوگوں کو چھوڑ دیاجاتاہے اوربے گناہ رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو سلاخوں کے پیچھے رکھاگیاہے انہوں نے کہاکہ بلوچ، پشتون اور سندھیوں پر پیدائشی غداری کے لیبل لگائے گئے ہیں بلوچوں اور پشتونوں کے ساتھ یہ زیادتیاں انتہائی قابل افسوس ہے نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی نے کہاکہ وزیراعلی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کہتے ہیں کہ وہ ناراض بلوچوں کو منانے کیلئے خود جائیں گے لیکن بات ہے کہ اس کے اردگرد کے لوگ ناراض ہے وہ پہلے اپنے باپ پارٹی کے ناراض ساتھی کو تومنائیں ناراض وباہر بیٹھے بلوچوں کومنانے کی بات تو بہت دور ہے، انہوں نے کہاکہ ناراض اور باقی بلوچوں کو چھوڑ دیں مائی باپ کی دی ہوئی پارٹی کے اندر کے لوگ ناراض ہیں ان کو منا لیں بڑی بات ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں