افغانستان میں بنیادی مسئلہ بھوک نہیں،ریڈ کراس
جنیوا:ریڈ کراس نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں بنیادی مسئلہ بھوک نہیں بلکہ تنخواہوں کی ادائیگی ہے ۔جنیوا میں قائم ریڈ کراس کی کمیٹی آئی سی آر سی کے صدر کا کہنا ہے کہ افغانستان میں ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگر عملے کو تنخواہیں منتقل کرنے کا کوئی نظام نہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکا پابندیوں میں نرمی کرے اور افغانستان کے بیرون ملک اثاثے جاری کرے تاکہ بڑھتے ہوئے انسانی بحران سے بچا جا سکے۔طالبان کے قبضے کے بعد امریکا نے افغان مرکزی بینک کے تقریباً ساڑھے نو ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کر دیے ہیں۔
Load/Hide Comments


