جماعت اسلامی کا گوادر دھرنے کی حمایت، اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان

گوادر:جماعت اسلامی پاکستان نے گوادر دھرنے کی حمایت کردی،28نومبر کو اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان کردیا جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل امیرالعظیم نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں کے خلاف گوادر کے عوام کی جانب سے جو دھرنا لگایا گیا ہے جماعت اسلامی اس کی بھرپور حمایت کرتی ہے انہوں نے کہا کہ گوادر کے عوام اپنے حقوق کے لیے گزشتہ سات روز سے دھرنا دیے بیٹھے ہیں لیکن حکومت ان کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہی گوادر اور مکران کے عوام اپنے حقوق اور روزگار سمیت عزت نفس کی بحالی کے لیے پرامن احتجاج کررہے ہیں لیکن وفاقی اور صوبائی حکومت لوگوِ کے روزگار پر بندش لگا کر لوگوں کو پرتشدد احتجاج کی جانب دھکیل رہی ہے انہوں نے کہا کہ گوادردھرنے سے یکجہتی کیلئے جماعت اسلامی پاکستان اگلے اتوار 28نومبر کو اسلام آباد میں دھرنا دیگی اور 28نومبر کو اسلام آباد میں امریکہ چائنہ سمیت تمام ممالک کے سفارت خانوں کے سامنے دھرنا دیگر حق دو تحریک کا پیغام پہنچائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں