پیپلز پارٹی عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے، علی مدد جتک

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق صوبائی وزیر حاجی میر علی مدد جتک سے ان کی رہائشگاہ پر انجمن تاجران بلوچستان ہزار گنجی زون کے نائب صدر سید امر دین آغا کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کی جس میں سیاسی و قبائلی حوالے سے گفتگو کی گئی اس موقع پر سید امر دین آغا اور دیگر وفد نے پیپلز پارٹی کے منشور اور عوامی خدمات سے متاثر ہو کر پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا جوکہ شمولیت اختیار کر نے والے درجنوں لوگوں کی جانب سے دیئے جانے والے بہت بڑے جلسہ عام میں کیا جائے گا جس کی تاریخ کا اعلان مشاورت کے بعد کیا جائے گا اس موقع پر حاجی میر علی مدد جتک نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جو کہ عوام کی حقیقی نمائندگی کرتی ہے یہی وجہ ہے کہ بلوچستان بھر سمیت ملک بھر میں عام عوام سمیت بڑے بڑے سیاسی سماجی وقبائلی رہنماؤں سمیت تاجر برادری بھی جوک در جوک پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ تبدیلی سرکار نے اقتدار میں آنے سے پہلے عوام کے ساتھ جو وعدے اور دعوے کیئے تھے سب کے سب جھوٹ ثابت ہوئے ہیں جس کی وجہ سے عوام ان سے بیزار ہو چکے ہیں تبدیلی سرکار نے تمام شعبوں کو برباد کر دیا ہے مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے ملک بھر کے عوام فاقہ کشیوں اور خودکشیوں پر مجبورہوچکے آئے روز پیٹرولیم مصنوعات سمیت گیس بجلی اور روزمرہ استعمال کی اشیاء کے نرخوں میں اضافہ کردیا جاتا ہے جبکہ نااہل تبدیلی سرکار ایک ہی رٹ لگارہی ہے کہ گھبرانا نہیں تبدیلی خان کو یہ بھی عوام کو بتانا ہوگا کہ آخر اس کا یہ جھوٹ کب تک چلے گا ادویات کے نرخ اس حد تک بڑھ چکے ہیں کہ لوگ اپنے پیاروں کو اپنے ہاتھوں سسک سسک کر مرتے ہوئے دیکھنے پر مجبور ہیں تبدیلی سرکار کے دن گنے جاچکے ہیں تبدیلی سرکار بہت جلد ختم ہو نے والی ہے عوام الیکشن کی تیاری شروع کر دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں