وزیراعلیٰ کا دفتر عوامی مسائل کیلئے ہے، قدوس بزنجو

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے عوام دوست اقدام اٹھاتے ہوئے براہ راست مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے لوگوں سے براہ راست ملاقات کی اور انکے اجتماعی مسائل سے آگاہی حاصل کرتے ہوئے موقع پر احکامات جاری کئے وزیراعلیٰ تک مختلف علاقوں اور شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو آسان رسائی دی گئی وزیراعلیٰ کو لوگو ں نے اپنے علاقوں کے مسائل سے متعلق درخواستیں پیش کیں اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کا دفتر عوامی مسائل کے حل کے لئے ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ عوام سے ہیں اور خود کو عوامی نمائیندہ سمجھتے ہیں آواران سمیت پورا بلوچستان انکا حلقہ ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام کی دعاؤں کی بدولت آج وہ اس مقام تک پہنچے ہیں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گورنس کو بہتر بنا کر عوام کو درپیش مسائل حل کرینگے صوبائی وزراء کے دروازے بھی عوام کے لئے کھلے ہیں اورہم سب کا مقصد صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی ہے وزیراعلیٰ نے واضع الفاظ میں کہا کہ انہیں لوگوں اور خود کے درمیان کوئی رکاؤٹ قبول نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں