کوئٹہ کراچی اور کوئٹہ تفتان شاہراہ پر اضافی چیک پوسٹوں کو ختم کیا جائے، حاجی قادر رئیسانی
کوئٹہ:حاجی عبدالقادر رئیسانی چیئرمین آل بلوچستان ٹرانسپورٹ ایکشن کمیٹی اور حاجی ملک شاہ جمالدینی صدر کوئٹہ تفتان کوچز یونین کی قیادت میں بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز کا گزشتہ روز کمانڈنٹ چلتن رائفلز کرنل محمد غضنفر کے ساتھ ایک اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں کرنل رضوان احمد، کرنل محمد ایاز، کراچی روٹ سے جنرل سیکرٹری حاجی محمد اکبر لہڑی، حاجی حبیب اللہ بادیزئی، حاجی ولی خان اچکزئی، حاجی نصراللہ دہوار، حاجی سمیع اللہ لہڑی کوئٹہ تفتان روٹ سے حاجی نادر خان بادینی، حاجی محمد طاہر محمد حسنی، حاجی میر احمد سمالانی، حاجی جمعہ خان بادینی، محمود بادینی انفارمیشن سیکرٹری آل بلوچستان ٹرانسپورٹ ایکشن کمیٹی/ کوئٹہ تفتان کوچز یونین / کوئٹہ کراچی کوچز یونین میر ناصر شاہوانی، مکران روٹ سے حاجی علی نواز لہڑی، حاجی عبدالرسول سمیت دیگر موجود تھے اجلاس میں بلوچستان کے اہم شاہراہوں پر تمام اداروں کے چیک پوسٹوں کوچز کو چیک کرنے کے نظام کو بہتر اور درست کرنے، کوچز میں کرونا وائرس وباء سے بچاؤ کے احتیاطی تدابیر، مسافروں کی بغیر ویکسینیشن کے کوچز میں سفر کرنے، امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے، سمیت دیگر اہم ایجنڈے زیر غور آئے، اجلاس میں ٹرانسپورٹرز نے ایجنڈے پر کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور بلوچستان میں ٹرانسپورٹ کو درپیش مشکلات اور مسائل بیان کرتے ہوئے تمام مشکلات اور ان مسائل کے حل کیلئے اپنے تجاویز سامنے رکھے اور کمانڈنٹ چلتن رائفلز کرنل محمد غضنفر نے ٹرانسپورٹرز کے مسائل سنے اور قلمبند بھی کیا گیا اجلاس میں حاجی عبدالقادر رئیسانی اور حاجی ملک شاہ جمالدینی نے ٹرانسپورٹرز کی قیادت اور نمائندگی کرتے ہوئے بتایا کہ بلوچستان میں ٹرانسپورٹ کا شعبہ اس وقت مہنگائی کی وجہ سے شدید متاثر ہوچکا ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے اضافی چیک پوسٹوں کے خاتمے کیلئے اعلان اور اقدامات کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور انکے اس بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں بلوچستان میں باڈرز اور سرحدی علاقوں میں عوام کا زریعہ معاش باڈر سے وابستہ ہیں بلوچستان میں عوام کا زریعہ معاش باڈر اعر ٹرانسپورٹ سے وابستہ ہے اگر عوام کو ریلیف اور روزگار کے مواقع فراہم نہیں کیا جائے گا تو عوام کہاں جائیں گے بلوچستان میں تمام ادارے اپنی باڈر پالیسیوں پر نظر ثانی کریں اور ان پالیسیوں میں ترامیم کرکے عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں کردار ادا کریں وزیر اعلیٰ بلوچستان اور اعلیٰ حکام نے اضافی چیک پوسٹوں کے خاتمے اور چیکنگ کے نظام کو بہتر کرنے کیلئے پالیسی کا خیر مقدم کرتے ہیں بلوچستان کے عوام محب وطن اور ملکی سلامتی کیلئے اپنے جانو کا نظرانہ پیش کرنے والے لوگ ہیں بلوچستان کے ٹرانسپورٹ نے ہمشیہ ہر مشکل کی گھڑی میں لبیک کہا ہے اضافی چیک پوسٹوں کے خاتمے پر عملدرآمد شروع کرنے پر وزیر اعلیٰ بلوچستان کمانڈر سدرن کمانڈ اور آئی جی ایف سی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جس طرح انہوں نے N50 کوئٹہ ڑوب شاہراہ پر اضافی چیک پوسٹوں کو ختم کردیا ہے اسی طرح N25 اور N40 کوئٹہ کراچی شاہراہ اور کوئٹہ تفتان شاہراہ پر بھی اضافی چیک پوسٹوں کو ختم کرنے کا اعلان کیا جائے تاکہ عوامی مشکلات میں کمی ممکن ہو سکے اس موقع پر اجلاس میں کمانڈنٹ چلتن رائفلز کرنل محمد غضنفر نے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے بتایا کہ صوبائی حکومت، کمانڈر سدرن کمانڈ اور آئی جی ایف سی کے خصوصی ہدایت پر بلوچستان میں عوام کے مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے اہم فیصلے کئے جائیں گے اس حوالے سے ٹرانسپورٹ کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، بلوچستان میں قومی شاہراہوں پر چیکنگ کے نظام کو بہتر بنانے اور اضافی چیک پوسٹوں کے خاتمے سمیت چیک پوسٹوں پر بھتہ خوری کے خاتمے کیلئے بھی ایک مفصل اور جامعہ پلان تشکیل دیا گیا ہے تاکہ عوام کے مشکلات میں کمی کیا جاسکے۔


