طویل المدت منصوبے بنانے کیلئے صوبے کے ماہرین اور محققین کے علم و تجربہ سے بھرپور استفادہ کرنا چاہیے، گورنر بلوچستان
کو ئٹہ:گورنر بلوچستان سید ظہور آغا نے کہا کہ ہمیں قلیل اور طویل المدت منصوبے بنانے کیلئے اپنے صوبے میں موجود ماہرین اور محققین کے علم و تجربہ سے بھرپور استفادہ کرنا چاہیے تاکہ تمام ترقیاتی منصوبوں کے دوررس نتائج برآمد ہو سکیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز گورنرہاوس کوئٹہ میں سابق صوبائی وزیر عبدالکریم نوشیروانی کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا. ملاقات کے دوران صوبے کی مجموعی صورتحال، جاری ترقیاتی منصوبوں اور خاران میں درپیش عوامی مشکلات زیر بحث آئے وفد نے گورنر بلوچستان کو ڈسٹرکٹ خاران کے عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور گورنر بلوچستان خاران کے دورہ کی دعوت دی۔
Load/Hide Comments


