تمپ، سیکورٹی فورسز پر حملے میں دو اہلکار جاں بحق
کوئٹہ:بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ مسلح افراد کا حملہ دو اہلکارجاں بحق ہوگئے، آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاقے تمپ میں چیک پوسٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں دو اہلکار جاں بحق ہوئے جبکہ سیکورٹی فورسز کی جوابی کاروائی میں حملہ آوروں کو بھاری نقصان پہنچا۔فائرنگ کے تبادلے میں خاران سے تعلق رکھنے والے سپاہی نجیب اللہ اور لکی مروت سے تعلق رکھنے والے سپاہی انشاء اللہ جاں بحق ہوگئے،آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکورٹی فورسزبلوچستان کی ترقی استحکام، اور امن کو خراب کرنے کے درپے بزدل دہشتگردوں کے عزائم کو ناکام بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔
Load/Hide Comments


