کوئٹہ سول ہسپتال میں فی میل اسٹاف اور لیڈی ڈاکٹر کی کمی ہے، میڈیکل سپریٹنڈٹ
کوئٹہ:محدود وسائل کے باوجود عوام کو طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اسپتال میں فی میل اسٹاف اور لیڈی ڈاکٹر کی کمی ھے اس کے باوجود ایک لیڈی ڈاکٹر اور ایک فی میل اسٹاف اپنی ڈیوٹی کے علاوہ اضافی ڈیوٹی بھی دے رہے ہیں تاکہ مریض متاثر اور پریشان نہ ہوں ادویات وافر مقدار میں موجود ہیں جو مریضوں کو دی جارہی ہیں حالانکہ باقی اسپتالوں میں ادویات کی کمی کا رونا رویا جارہا ہے اور ہم نے اس مسلے کو حل کرنے کے لیئے حتی الوسیع کوشش کی ہیں ہم اپنے محکمانہ فرائض سے مطمئن ہیں حوصلہ شکنی اور بے جا مخالفت سمجھ سے بالا تر ہے ان خیالات کا اظہار سول اسپتال بیلا کے میڈیکل سپریٹنڈٹ ڈاکٹر عبدالحکیم موندرہ نے بدھ کے روز آن لائن اورعوامی پریس کلب بیلا کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا غریب مریضوں کے لیئے ایکسرے خون ٹیسٹ ملیریا ٹیسٹ اور ہیپاٹائٹس کے ٹیسٹ اور ادویات مفت فراہم کی جارہی ہیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہمارے پاس میلاور فیمیل اسٹاف اور ڈاکٹرز کی کمی کا مسلہ حل طلب ہے فی میل اسٹاف اور لیڈی ڈاکٹر صبح دوپہر اور رات کو اضافی ڈیوٹی سر انجام دے کر عوام کی مخلصانہ طور پر خدمت کررہے ہیں محدود وسائل کے اندر ہماری حتی الوسیع کوشش ھے کہ لوگوں کو موثر اور بہتر طبی سہولیات فراہم ہوں انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی تعریف سننے اور پڑھنے کا کوئی شوق نہیں لیکن افسوس اس بات پر ہوتا ہے کہ حقائق جانے بغیر الزام تراشی اور مخالفت کی جائےہم اپنے فرائض سے بخوبی واقف ہیں اور عوامی خدمت کو اپنا فریضہ سمجھ کر ادا کرتے ہیں۔


